10 اپریل 2012 - 19:30

جنوبي يمن ميں مسلح افراد کے حملوں ميں مارے جانے والوں کي تعداد ساٹھ سے تجاوز کر گئي ہےـ

ابنا: القاعدہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے صوبہ ابين کے لودر نامي علاقے کي فوجي چھاؤني پر حملہ کيا جس ميں سترہ افراد مارے گئےـمارے جانے والوں ميں  سيکورٹي فورس کے اہلکار اور عام شہري بھي شامل ہيں-

رپورٹوں کے مطابق  جھڑپ کي جگہ سے مزيد چھے لاشيں ملي ہيں جو حملہ آورں کي ہو سکتي ہيں ـ

يمن ميں جہاں ايک طرف ڈکٹيٹر حکومت کے خلاف عوامي تحريک شروع ہوئي وہيں ملک کے مختلف حصوں اور خاص طور پر جنوبي علاقوں ميں جھڑپوں کا سلسلہ بھي شروع گياـبتايا جاتا ہے کہ  يہ جھڑپيں القاعدہ اور فوج کے مابين ہو رہي ہيں........

/169